Monday, May 6, 2024

پشاور : موسم سرما آتے ہی گرم شالوں کا بزنس چمک اٹھا

پشاور : موسم سرما آتے ہی گرم شالوں کا بزنس چمک اٹھا
November 11, 2016
پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مردوں کے لباس کا لازمی حصہ سمجھے جانے والے گرم شال کا استعمال اب شہروں میں جدید لباس کے ساتھ بھی کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق خود کو سردی سے بچانا ہو اور اچھا دکھنا بھی مقصود ہو تو گرم شال ہی بہترین انتخاب ہے، پشاور کی مارکیٹوں میں ہر رنگ، ڈیزائن اور قیمت کے شال دستیاب ہیں، زیادہ تر شال سوات اور چارسدہ میں ہاتھ سے بنائے جاتے ہیں، اون یا کھدر کے کپڑے سے بنائے جانے والے شال زیادہ پسند کئے جاتے ہیں۔ خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کے ساتھ ساتھ شال افغانستان میں بھی خاصی مقبول ہے اور افغانستان کے لئے شال کی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، مخصوص کلچر کے باعث شال کو لباس کا لازمی حصہ قراردیا جاتا ہے۔