Thursday, April 25, 2024

افغان ،مونالیزا ، کے افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرنے کا انکشاف

افغان ،مونالیزا ، کے افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرنے کا انکشاف
November 10, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان سے ڈی پورٹ ہونے والی شربت گلہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ  پاکستان میں افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرتی تھیں وہ افغان سفیر کے ذریعے را ایجنٹوں  سے احکامات وصول کرتی  پہلے پاکستان میں رکنے پر اصرار اور پھر افغانستان جانے کا فیصلہ بھی ایک چال تھی۔ تفصیلات کےمطابق شربت گلہ کون تھی 92نیوزنے سراغ لگالیا باوثوق ذرائع کے مطابق شربت گلہ پاکستان میں خفیہ مشن پر تھی ، جس کی الٹی گنتی شروع ہوچکی تھی ، مگر اس کے ناپاک عزائم پورے ہونے سے قبل وہ پکڑی گئی ۔ پناہ گزین کی صورت میں خیبر پختونخوا میں رہنے والی شربت گلہ نے نہ صرف اپنااور اپنے خاندان کا  شناختی کارڈ بنوایا بلکہ اس کی مدد سے پانچ سو افغان باشندوں کی جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوائےذرائع کے مطابق شربت گلہ پاکستان میں قیام کے دوران افغان سفیر سے ملاقاتیں کرتی رہی اور ان کے ذریعے وہ را کے ایجنٹوں سے رابطہ میں تھی ، جو بھارتی سفارت خانے میں تعینات اور شربت گلہ کو احکامات جاری کرتے تھے  یہ ایجنٹ  ان تین بھارتی سفارتکاروں میں سے تھے ، جنہیں حال ہی میں ڈی پورٹ کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ  پکڑے جانے کے بعد شربت گلہ نے اپنے ہینڈلر کے کہنے پر ڈی پورٹ نہ کرنے کی درخواست کی مگر افغان قونصل جنرل سے آخری ملاقات کے بعد شربت گلہ نے حیران کن طور پر یوٹرن لیا اور خیبر پختونخوا حکومت کی پیشکش کے باوجود افغانستان جانے کو ترجیح دی  جہاں این ڈی ایس اور را کے ایجنٹ اس کے  منتظر تھے ذرائع کے مطابق شربت گلہ سے ایک پریس کانفرنس بھی کرانے کا منصوبہ ہےجس میں پاکستانیوں اور پاک فوج پر کیچڑ اچھالا جائیگا ۔