Wednesday, May 22, 2024

شربت بی بی کو اعتراف جرم کے بعد پندرہ دن کی قید اور جرمانہ کی سزا سنادی گئی

شربت بی بی کو اعتراف جرم کے بعد پندرہ دن کی قید اور جرمانہ کی سزا سنادی گئی
November 4, 2016
پشاور(92نیوز)جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے پر گرفتار سبز آنکھوں والی" افغان مونا لیزا " شربت بی بی کو اعتراف جرم کے بعد پندرہ دن قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد شربت بی بی کو افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق 1985 میں بین الاقوامی میگزین کے صفحہ اول پرچھپنے والی تصویر سے دنیا بھر میں افغان مونا لیزا کے طورپرشہرت پانے والی شربت بی بی کو 26 اکتوبرکو ایف آئی اے نے گرفتارکیا۔ شربت بی بی پرجعلی پاکستان شناختی کارڈ بنوانے کا الزام تھا شربت بی بی کو پشاور میں اسپیشل جج امیگریشن کی عدالت میں پیش کیا گیا تو ملزمہ نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ اعتراف جرم پر عدالت نے شربت بی بی کو پندرہ دن قید اورایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ساتھ ہی سزا مکمل ہونے پرافغانستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔