Tuesday, May 7, 2024

شہزاد وسیم کا تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا فیصلہ

شہزاد وسیم کا تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا فیصلہ
May 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شہزاد وسیم کا تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

شہزاد وسیم کہتے ہیں وہ بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ کردار ادا کرتے رہیں گے، نو مئی کے واقعات قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔ ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں کو آگ لگا کر چراغ نہیں جلانے چاہئیں، بطور قائد حزب اختلاف، شہداء اور ان کی فیملیز سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں، سیاسی قیادت بے یقینی کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔