Saturday, April 27, 2024

شہزاد اکبر اور چیئرمین نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالیں، شاہد خاقان عباسی

شہزاد اکبر اور چیئرمین نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالیں، شاہد خاقان عباسی
February 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا شہزاد اکبر اور چیئرمین نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا وزیراعظم کے دفتر کو نیب یا ایف آئی اے کے کام میں مداخلت کا حق نہیں، تحقیقات کرنی ہیں تو وزیراعظم کے دفتر سے شروع کریں وہاں بڑے بڑے سورما ملیں گے۔

شاہد خاقان نے کہا نیب اور ایسٹ ریکوری یونٹ بتائیں شہباز شریف کیخلاف تحقیقات پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟، برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے شہباز شریف پر فنڈز چوری کا الزام لگایا مگر عدالت نے باعزت بری کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر 2013 سے 2018 تک کرپشن کا ایک کیس ثابت نہیں ہوسکا، وزیرخزانہ فیل، وزیردفاع، خارجہ، پٹرولیم، صحت، توانائی فیل ہوچکے، یہ تمغے نہیں، دس بدترین پرفارمنس ہیں، جس ملک کا وزیراعظم فیل ہو وہاں سب فیل ہی ہوں گے۔