Saturday, May 4, 2024

شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل سیون میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم

شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل سیون میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم
January 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل سیون میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بولے قلندرز میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے مورال بلند ہے۔ حارث رؤف اور فخرزمان پہلے ہی فارم میں ہیں، ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کراچی اور لاہور کا میچ خوب انجوائے کرتے ہیں، کھلاڑیوں کو بائیو ببل کی عادت ہوگئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے آغاز ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔ کورونا ایس او پیز کے ساتھ صرف 25 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔