Thursday, April 25, 2024

شاہین شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر

شاہین شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر
July 4, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر کردئیے گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور پولیس کے دیگر افسران تقریب میں شریک ہوئے، کرکٹر فخرزمان بھی موجود تھے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے پولیس فورس کا حصہ بننے پر فخر ہے، پولیس نے بہت قربانیاں دیں، پولیس کی ڈیوٹی کافی مشکل ہوتی ہے، اصل ہیرو ہم نہیں فورسز اہلکار ہیں۔