Wednesday, April 24, 2024

شاہین فورس اہلکار کا قتل، پولیس نے خرم نثار کے برادر، ڈرائیور کی گرفتاری ڈال ڈی

شاہین فورس اہلکار کا قتل، پولیس نے خرم نثار کے برادر، ڈرائیور کی گرفتاری ڈال ڈی
November 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں شاہین فورس اہلکار کے قتل کی تحقیقات میں پولیس نے ملزم خرم نثار کے برادر نسبتی اور ڈرائیور اورنگزیب کی گرفتاری ڈال ڈی۔

کراچی پولیس نے اپنے اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزم کے تعاقب کا فیصلہ کر لیا۔ ملزم خرم نثار کو موسٹ وانٹڈ قرار دیدیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔

ڈی آئی جی سائوتھ عرفان بلوچ کہتے ہیں ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ کو خط لکھ رہے ہیں۔ ملزم کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ ، ریڈوارنٹ جاری کروائیں گے۔ شہید عبدالرحمن کے قاتل کو کہیں سے بھی گرفتار کروائیں گے۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم کے قریبی رشتے دار نے فرار ہونے میں مدد کی۔ فارن آفس کے ذریعے  سوئیڈش قونصل خانے کو بھی خط لکھیں گے۔ پولیس نے کیس میں باقاعدہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ملزم کا سالا عامر اور ڈرائیور اورنگزیب شامل ہے۔ گرفتار عامر کے پولیس کو دیئے گئے ویڈیو بیان کے مطابق خرم کی پہلے بھی کسی سے دشمنی تھی۔ خرم نے مجھے بلوایا اور کہا کہ اس کا جھگڑا ہو گیا ہے ، فوراًبیرون ملک جانا ہے۔ خرم نے پہلے سے ٹکٹ  بک نہیں کروائی ہوئی تھی۔

ڈی آئی جی سائوتھ عرفان بلوچ نے کیس کی تفتیش کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ ٹیم کو ملزم کے فرار میں مدد فراہم کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔