Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہد آفریدی کا جاوید میانداد کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان

شاہد آفریدی کا جاوید میانداد کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان
October 10, 2016
لاہور (92نیوز) میچ فکسنگ کے الزامات پر لالہ کامیٹر پھر گھوم گیا۔ شاہد آفریدی نے جاوید میانداد کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آفریدی اور میانداد کی جنگ میں مزید شدت آتی جا رہی ہے۔ شاہد آفریدی نے جملوں کی لڑائی کو قانونی جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس لڑائی کی ابتدا گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوئی۔ ایک صحافی نے شاہد آفریدی کو میانداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ان کا کہنا ہے کہ آفریدی الوداعی میچ پیسوں کی خاطر مانگ رہے ہیں جس پر آل راونڈر نے جواب دیا میانداد کو خود ہمیشہ سے پیسوں کا مسئلہ رہا ہے اور اب بھی ہے۔ آفریدی نے مزید کہا ایک بڑے کھلاڑی کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں اور یہی فرق میانداد اور عمران خان میں تھا۔ دوسری جانب جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے بیان کے جواب میں کہا آفریدی نے میچز بیچے ہیں۔ انہوں نے کہا آفریدی اپنی بچیوں کے سرپرہاتھ رکھ کر قسم کھائے کہ اس نے پاکستان کے میچز نہیں بیچے۔ انہوں نے کہا انہوں نے خود آفریدی کو میچ فکسنگ کرتے ہوئے پکڑا ہے۔ شاہد آفریدی کے بیان کے بعد سابق کرکٹرز نے بوم بوم کے بیان کی مذمت کی تھی جس پر انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگی لیکن آج قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔