Saturday, May 4, 2024

آفریدی نے جاوید میانداد کےخلاف عدالت جانے کا پھر اعلان کر دیا

آفریدی نے جاوید میانداد کےخلاف عدالت جانے کا پھر اعلان کر دیا
October 15, 2016
کراچی (92نیوز) آل راونڈر شاہد آفریدی نے جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھجوانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ کہتے ہیں میچ فکسنگ کا الزام لےکر رخصت نہیں ہو سکتا۔ تفصیلات کے مطابق ثالثی کی پیشکش کام آئی نہ ہی سینئرز کا مشورہ۔ دو سٹار کھلاڑیوں کا تنازعہ حل نہ ہو سکا۔ بوم بوم نے جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھجوانے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں آل راونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ واپس نہیں لے سکتا۔ کرکٹ کے میدان سے میچ فکسنگ کا الزام لےکر رخصت نہیں ہو سکتا۔ سابق کپتان اور مایہ ناز بالر وسیم اکرم نے بھی دونوں کھلاڑیوں کو ثالثی کی پیشکش کی تھی تاہم وہ کارگر ثابت نہ ہو سکی۔