Saturday, May 18, 2024

اشاروں پر چلنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کرتے، شاہد خاقان عباسی

اشاروں پر چلنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کرتے، شاہد خاقان عباسی
February 6, 2022 ویب ڈیسک

حیدرآباد (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمانی جمہوریت میں رہتے ہوئے حکومت کو گھر بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ اشاروں پر چلنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کرتے، ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا، جیسے ہی بیساکھیاں ہٹیں گی حکومت جانے میں 24 گھنٹے بھی نہیں لگیں گے۔

لیگی رہنماء نے کہا عدم اعتماد پارلیمانی جمہوریت کا حصہ ہے، پیپلزپارٹی سے بات ہوتی ہے، لیکن وہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، 50 ارب ڈالر کی ڈویلپمنٹ کا موقع پاکستان میں کبھی نہیں آیا، سی پیک اہم ترین منصوبہ ہے حکومت اس پر توجہ دے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بدنصیبی ہے سندھ میں آج بھی مسائل موجود ہیں، کراچی و حیدرآباد بڑے شہر ہیں لیکن پانی کا مسئلہ ہے، جب تک بلدیاتی نظام کے وسائل صوبائی حکومت سے علیحدہ نہیں ہونگے یہ نہیں چل سکتا۔