Saturday, April 20, 2024

شاہد آفریدی کمر کی درد کے باعث پی ایس ایل سیون سے دستبردار

شاہد آفریدی کمر کی درد کے باعث پی ایس ایل سیون سے دستبردار
February 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تیسرا بڑا جھٹکا لگ گیا۔ شاہد آفریدی کمر کی درد کے باعث پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہو گئے۔

ویڈیو پیغام میں بولے خواہش تھی کہ بطور پلیئر آخری پی ایس ایل اچھے انداز سے ختم کریں لیکن کمر درد کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل سکتا۔ صحت یاب ہو کر جلد کسی لیگ میں فینز کے سامنے آئیں گے۔

شاہدآفریدی کا اعلان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔