Saturday, May 4, 2024

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
January 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

شاہد آفریدی 7 روز قرنطینہ کریں گے، آل راؤنڈر پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ برس بھی شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون ایڈیشن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 24 جنوری کو پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم کی تھیں۔

ساتویں ایڈیشن کے لیے پلیئنگ کینڈیشنز میں ترامیم کے تحت کسی بھی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مذکورہ ٹیم کی ٹیکنِیکل کمیٹی کی اجازت سے موجودہ کھلاڑی کو ریزرو پول میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

کسی بھی ٹیم کے 13 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر میچ نہیں روکا جائے گا۔ فیلڈنگ سائیڈ کو مقررہ وقت میں کم ازکم 19 اوورز مکمل کرنا لازمی ہوں گے۔