Thursday, April 25, 2024

شہباز شریف 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

شہباز شریف 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب
April 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے، متحدہ اپوزیشن کے اُمیدوار نے 174 ووٹ حاصل کیے۔

تحریک انصاف نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا، اجتماعی استعفوں کا بھی اعلان کیا، تحریک انصاف کے ایم این ایز قومی اسمبلی ایوان سے چلے گئے، ایاز صادق کی زیرصدارت ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔

ایاز صادق نے اعلان کیا کہ شہباز شریف 174 ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، شہباز شریف کو وزارت اعظمٰی کی نشست سنبھالنے کو کہا۔ مریم نواز نے اپنے والد میاں نواز شریف کی تصویر اُٹھالی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم کی نشست سنبھال لی، آصف زرداری، بلاول بھٹو، اسعد محمود، خالد مقبول بھی حکومتی نشستوں پر براجمان ہیں۔

شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر لاہور میں جشن منایا جارہا ہے، لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔