Friday, April 26, 2024

شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دے دیا

شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دے دیا
April 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

‏نگران وزیراعظم کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مشاورت سے انکار کر دیا۔ شہباز شریف نے صدر مملکت کو جوابی خط لکھ دیا جس میں لکھا کہ صدر مملکت کا خط 5 اپریل رات 9 بجے موصول ہوا۔ ‏عمران خان کی جانب سے جسٹس گلزار کا نام دیا جانا غیر قانونی ہے۔ معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے یہ عمل شروع کرنے کا اختیار نہیں اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسپیکر کی رولنگ خلاف آئین ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام بطور نگراں وزیراعظم پیش کرنا آئین کے خلاف ہے۔ اس تناظر میں وزیراعظم کی طرف سے اسمبلی توڑنا بھی متنازعہ عمل ہے، سپریم کورٹ نے اس معاملہ کا سوموٹو لیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے لکھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ کوئی بھی قدم عدالت کے احکامات کے تابع ہو گا، آپ کی طرف سے تقرری کے معاملے پر مشاورت ایک جلد بازی میں کیا گیا عمل ہے۔