Thursday, April 25, 2024

شہباز شریف نے عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا

شہباز شریف نے عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک اعتماد مسترد ہونے کے بعد اپوزیشن اسپیکر پر برس پڑی۔ شہباز شریف نے کہا عمران وزیراعظم ہی نہیں تو آئینی اختیار کیسے استعمال کر سکتا ہے۔ شخصی اقتدار کو طول دینے کیلئے آئین پر وار کیا گیا۔ وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف آرٹیکل چھ لگے گا۔ امید ہے سپریم کورٹ آئین کی بالادستی کو یقینی بنائے گی۔

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی اجلاس کے بعد حکومت پر خوب برسے۔ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کا آئین توڑا گیا جس کی سزا واضح ہے۔ جب تک آئینی حق نہیں ملتا تب تک قومی اسمبلی میں دھرنا دیں گے۔ بلاول بھٹو نے اپنے وکلاء کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔