Friday, March 29, 2024

شہباز شریف نے کابینہ کیلئے اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی

شہباز شریف نے کابینہ کیلئے اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے لئے اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 اور پیپلزپارٹی کے 7 وزراء شامل ہوں گے۔

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کے لے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت کی کابینہ میں مسلم لگم ن کے 12 اور پیپلز پارٹی کے 7 وزراء ہوں گے۔ جے یو آئی ف کو 4، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی ایک ایک وزارت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشرن چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر خارجہ کیلئے بلاول بھٹو زرداری کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ سینٹ میں قائد ایوان کے لیے سینیٹر اعظم نذیر کے نام پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

جمیعت علمائے اسلام نے نئی حکومت میں بلوچستان یا خیبر پختونخوا میں سے ایک صوبے کے گورنر کا عہدہ مانگ لیا۔ پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کے عہدے کے لئے خورشید شاہ اور نوید قمر کے نام پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر بلوچستان نیشنل پارٹی یا بلوچستان عوامی پارٹی سے لیا جائے گا۔