Thursday, March 28, 2024

شہباز شریف ملاقات کیلئے چودھری برادران کے گرین سگنل کے منتظر

شہباز شریف ملاقات کیلئے چودھری برادران کے گرین سگنل کے منتظر
February 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ملاقات کیلئے چودھری برادران کے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی دو طرفہ حکمت عملی تیار ہو گئی۔ شہباز شریف ان ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک تو حمزہ شہباز حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔

 مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کے لیے پلان اے اور پلان بی بنایا یا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل چودھری بردران سے ملیں گے اور ان ہاؤس تبدیلی کے لیے ان سے حمایت کی درخواست کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کی صورت میں اقتدار چودھری برادران کو دینے پر رضامند ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہمارے سب سے رابطے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  ہفتے کو عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔ حمزہ شہباز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں شجاع آباد میں کسان کنونش سے خطاب کریں گے۔ لیگی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔