Sunday, September 8, 2024

شہباز شریف کی سربراہی میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس، 159 ممبران پارلیمنٹ کی شرکت

شہباز شریف کی سربراہی میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس، 159 ممبران پارلیمنٹ کی شرکت
March 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں 159 ممبران پارلیمنٹ کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے اپوزیشن کی جیت کا دعویٰ کیا۔ ایاز صادق اور شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اجلاس ملتوی ہو سکتا ہے لیکن غیر معینہ مدت کیلئے نہیں۔ قادر مندوخیل اور رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کو جیل بھیجنے کی بات کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پچ خراب کرنا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ استعفی باعزت لوگ دیتے ہیں۔