Friday, April 26, 2024

شہباز شریف کی سندھ ہاؤس اور ارکان اسمبلی کے گھروں پر حملوں کی مذمت

شہباز شریف کی سندھ ہاؤس اور ارکان اسمبلی کے گھروں پر حملوں کی مذمت
March 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - شہباز شریف نے سندھ ہاؤس اور ارکان اسمبلی کے گھروں پر حملوں کی مذمت کی۔

شہباز شریف نے کہا پی ٹی آئی کے اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے ۔ حملے عمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے۔ ڈوبتی سیاست بچانے کے لئے عوام میں تصادم منفی ، مجرمانہ اور غیرآئینی سوچ ہے. عمران نیازی پارلیمنٹ، پی ٹی وی سمیت سرکاری عمارتوں پر حملوں کے ”کنٹینر والے موڈ “میں آگئے ہیں۔

شہباز شریف بولے اسمبلی میں آئین اور جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کے بجائے پتھر برسانا ، گیٹ توڑنا فسطائی ذہنیت اور شکست کی نشانی ہے۔ حکومت لاقانونیت سے باز رہے، کسی سیاسی راہنما، کارکن یا سرکاری عمارات کا نقصان ہوا تو عمران نیازی سے حساب لیں گے۔