Friday, September 20, 2024

شہباز شریف کل پھر عدالتوں سے سرخرو ہوئے، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کل پھر عدالتوں سے سرخرو ہوئے، مریم اورنگزیب
November 19, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ شہباز شریف کل پھر عدالتوں سے سرخرو ہوئے، مسلم لیگ ن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

اتوار کے روز نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پر بے بنیاد کیسز بنائے گئے، شہبازشریف نے اپنے بھائی سے وفا نبھائی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ترقی کرتے پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ نوجوانوں کو پتہ ہونا چاہیے کیسے ملک سے کھلواڑ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، نیب آج تک شریف فیملی پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا۔

رہنماء مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے شفاف انتخابات کوملکی مسائل کا حل قرار دے دیا۔