Wednesday, May 1, 2024

شہباز شریف کی عبوری ضمانت فوری منسوخ کرنے کی استدعا مسترد

شہباز شریف کی عبوری ضمانت فوری منسوخ کرنے کی استدعا مسترد
April 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت فوری منسوخ کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر سے چار اپریل کو جواب طلب کرلیا گیا۔

ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا شہباز شریف عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

عدالت نے حکم صادر کیا کہ ضمانت منسوخی کی درخواست میں پیش نہ ہونے یا جواب جمع نہ کروانے پر شہباز شریف کیخلاف یکطرفہ کارروائی کی جائیگی۔