Wednesday, April 24, 2024

شہباز شریف کا سی ای او براڈشیٹ کاوے موسوی کی جانب سے باضابطہ معافی مانگنے پر اظہار تشکر

شہباز شریف کا سی ای او براڈشیٹ کاوے موسوی کی جانب سے باضابطہ معافی مانگنے پر اظہار تشکر
March 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سی ای او براڈشیٹ کاوے موسوی کی جانب سے باضابطہ معافی مانگنے پر اظہار تشکر کیا۔

شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا نوازشریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے۔ کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا کوئی بھی ثبوت نہیں ملا ۔ کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔

 ادھر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جھوٹ اور تہمت کے ہزار پردے بھی سچائی چھپا نہیں سکتے۔ سچا خدا جھوٹوں پہ لعنت کرتا ہے۔ براڈ شیٹ کے 'سی ای او' کاوے موسوی کا اعتراف کہ بائیس برس کی چھان پھٹک اور سب کچھ کھنگالنے کے بعد نواز شریف اور ان کے خاندان کی ایک روپے کی کرپشن نہیں ملی، در حقیقت احتساب کے نام پر الزامات کا کیچڑ اور گند اچھالنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے شہباز شریف کے خلاف بیس سال کے ریکارڈ کی  تحقیق کے بعد کلین چٹ جاری کی۔