Friday, March 29, 2024

شہباز شریف نے صرف چار ٹھیکوں میں 26 ارب کی کرپشن کی ہے : عمران خان

شہباز شریف نے صرف چار ٹھیکوں میں 26 ارب کی کرپشن کی ہے : عمران خان
October 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  نے دھرنے سے پہلے دھماکا خیز انکشاف کردیا کہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کینیڈین نژاد پاکستانی جاوید صادق کے ذریعے صرف  چار ٹھیکوں میں چھبیس ارب کی کرپشن کی فرنٹ مین کو صرف  پانچ سے سات کروڑ ملے ہوں گے باقی رقم شہباز شریف ہڑپ کر گئے انہوں نے نوازشریف کو حسنی مبارک خورشید شاہ کوڈبل شاہ اور طاہرالقادری کو سیاسی کزن  قرار دیا ۔ تفصیلات کےمطابق بنی گالہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے الزام عائد کیاکہ شہباز شریف جاوید صادق نامی کنسلٹنٹ کے ذریعے کرپشن کر رہے ہیں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کےلئے25 کروڑ وزیراعظم سولر پارک میں11 ارب سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں 30 کروڑ اورملتان سکھر موٹروے منصوبے میں15 ارب روپے کمیشن کھایا۔عمران خان نے دستاویزی ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف چار داستانیں ہیں آئندہ دنوں میں مزید انکشافات بھی کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ دونوں بھائیوں کے نزدیک کرپشن قانونی جبکہ اس کےخلاف احتجاج غیرقانونی ہےیہ گولیاں بھی مار سکتے ہیں اور چوری بھی کر سکتے ہیں لیکن استعفیٰ دینگے نہ ہی تلاشی 2نومبر کوہمارا میچ کرپشن الیون کےخلاف ہے۔ کپتان نے رانا ثناءاللہ کو بھی نہ بخشا اور کہا کہ ان کا معاملہ ایسا ہی ہے جیسے بندر کے ہاتھ میں ا سترا۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نیب اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے اپنی کرپشن چھپانے کےلئے تباہ کردیئے ۔انہوں نے کہا کہ قوم سے پوچھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کو دیکھ کر بھلا کون مسلمان ہوگا اگر قوم اب بھی سڑکوں پر نہ آئی تو یہ بندر بانٹ کرتے رہینگے۔