Thursday, April 25, 2024

شہباز شریف نے عمران خان کو 26 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا

شہباز شریف نے عمران خان کو 26 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا
October 26, 2016
    لاہور(92نیوز)جاوید صادق کو فرنٹ مین قرار دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف برہم پی ٹی آئی کے سربراہ کیخلاف عدالت جانے ا ور 26 ارب 54 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا علان کردیا کہتے ہیں عمران خان اس سے قبل بھی کرپشن کے الزامات لگاتے رہے لیکن ثابت کچھ بھی نہیں کر سکے۔ تفصیلات کےمطابق ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جذباتی انداز اپنایا کہا کہ ان پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہو جائے تووہ ہر طرح کے احتساب کے لیئے حاضر ہیں مرنے کے بعد بچوں پر بھی کرپشن ثابت ہو تو ان سے بھی حساب لیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جاوید صادق چینی کمپنیوں کا نمائندہ ہے جن منصوبوں کے لیے انہیں میرا فرنٹ مین قرار دیا گیا ہے وہ منصوبے ان کے پاس ہی نہیں غلط الزام لگانے پر عمران خان کو خود عدالت لے کر جاﺅں گا  شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنا پاکستان کو بند کرنے کے مترادف ہے پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں جانے کے بعد اس کا کوئی جواز نہیں رہا تو فرنٹ مین والی کہانی کو سامنے لایا گیا۔