Thursday, April 25, 2024

شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج

شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج
May 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کا موقف ہے کہ حادثے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کو گرفتار کرکے حافظ آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

گرفتار ملزم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ ملزم وجاہت علی نے رینٹ پر گاڑی مرید کے سے حاصل کی اور اہلخانہ کے ساتھ اسلام آباد جانے نکلا۔ حادثے کے بعد خوفزدہ ہو گیا اور واپس مریدکے آگیا۔ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں واقعہ خالصتاً ایک حادثہ تھا۔

آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موٹروے اور متعلقہ ضلع پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم وجاہت علی کو مرید کے سے گرفتار کیا۔ ایکسیڈنٹ شدہ گاڑی بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے چودھری مونس الہیٰ نے شہباز گل کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ گاڑی کو عقب سے ٹکر مارنے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔