Saturday, May 11, 2024

شہباز گل کے نجی کمپنی کے گارڈز کو ایف سی جیسی وردی پہنائی گئی، رانا ثنا اللہ

شہباز گل کے نجی کمپنی کے گارڈز کو ایف سی جیسی وردی پہنائی گئی، رانا ثنا اللہ
July 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے شہباز گل کے نجی کمپنی کے گارڈز کو ایف سی جیسی وردی پہنائی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کی مسلح گارڈز سمیت گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا مؤقف اپناتے ہوئے کہنا تھا ڈی پی او سے کہا اہلکاروں کی چیکنگ کریں۔ کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا۔ معاملے کی اعلی سطح کی تحقیقات کی جائیں گی۔ جو بھی غیرقانونی کام میں ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں آتشی اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے پرمکمل پابندی تھی۔ آتشی اسلحہ پابندی احکامات کی خلاف ورزی پرفوری گرفتاری ،اسلحہ ضبطگی اور لائسنس منسوخ کرنے کےاحکامات تھے۔ صاف شفاف انتخابات کیلئے امن وامان کی کویقینی بنانا ہماری ذمہ داری تھی اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔