Wednesday, May 22, 2024

شاہ زیب قتل کیس، سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کو بری کر دیا

شاہ زیب قتل کیس، سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کو بری کر دیا
October 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شاہ زیب قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور ساتھی ملزمان کو بری کر دیا۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شاہ رخ جتوئی کی اپیل پرسماعت کی۔ ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ قتل کو دہشت گردی کا رنگ دیا گیا، فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، اس لئے ملزمان کو بری کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔ فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ مقتول کے خاندان کے ساتھ صلح ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ قتل کا واقعہ دسمبر 2012 میں اس وقت پیش آیا جب شاہ زیب کی بہن سے بدتمیزی کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے شاہ زیب کو قتل کر دیا تھا۔