Friday, May 17, 2024

شاہ زیب قتل کیس، مجرم شاہ رخ جتوئی سینٹرل جیل کے بجائے گزری کے اسپتال میں موجود

شاہ زیب قتل کیس، مجرم شاہ رخ جتوئی سینٹرل جیل کے بجائے گزری کے اسپتال میں موجود
January 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

شاہ رخ جتوئی گزشتہ کئی ماہ سے جیل کے بجائے نجی اسپتال میں موجود ہیں، ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی سینٹرل جیل کے بجائے گزری کے اسپتال میں موجود ہیں۔ وہ اسپتال کی بالائی منزل پر رہائش پذیر ہیں۔

شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔