Saturday, May 18, 2024

شاہ تراب الحق قادری کی نماز جنازہ  ادا کردی گئی

شاہ تراب الحق قادری کی نماز جنازہ  ادا  کردی گئی
October 7, 2016
کراچی(92نیوز)ممتاز عالم دین شاہ تراب الحق کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں جاں بحق جماعت اہلسنت کے ممتاز عالم دین اور کئی کتابوں کے مصنف مولانا شاہ تراب دین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے ۔ مولانا جو کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے گزشتہ روز نجی ہسپتال میں 72سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔ مولانا کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے ،نمازجنازہ میں ہزاروں مریدین اور اہم شخصیات نے شرکت کی ہے ۔