Monday, May 6, 2024

آرمی چیف کی ہدایت پر فوج ،نیوی ،رینجرز اور ایف سی اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف

آرمی چیف کی ہدایت پر فوج ،نیوی ،رینجرز اور ایف سی اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف
November 12, 2016
خضدار(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر فوج، نیوی، رینجرز اور ایف سی اہلکار خضدار میں درگارہ شاہ نورانی پر دھماکے کے مقام پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق درگاہ شاہ نورانی میں خودکش دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو زخمیوں اور دھماکے کے متاثریں کی بھرپورمعاونت کی ہدایت جاری کی۔ جس کے فوری بعد فوج کی امدادی ٹیمیں  حرکت میں آ گئیں۔ زخمیوں کی اسپتال منتقلی اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پاک فوج کے 100 جوان، 4 میڈیکل ٹیمیں اور 45 ایمبولینسز بھی درگاہ نورانی شاہ پہنچ گئیں۔ سندھ رینجرز کی ایمبولینسز اور ڈاکٹرز اس کے علاوہ ہیں۔ ادھر پاک بحریہ کے جوان بھی دھماکا متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے۔ ایمبولینسز، ریسکیو اور میڈیکل عملے پر مشتمل پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پہنچیں اور امدادی کام شروع کر دئیے۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے کراچی میں واقع بحریہ اسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔