Thursday, April 18, 2024

شاہ محمود قریشی سے یورپی کمیشن کے نائب صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی سے یورپی کمیشن کے نائب صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس پر تبادلہ خیال
March 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزپ بوریل کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں روس یوکرین جنگ سے پیدا صورتحال اور یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ ماسکو میں روس، یوکرائن تنازعہ پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ تنازعات ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ناگزیر ہے۔ سمجھتے ہیں کہ بات چیت اور سفارتکاری سے تنازعات کا پرامن حل ممکن ہے۔ کشیدگی کے خاتمے کے لیے نئے سرے سے مذاکرات، پائیدار گفت و شنید، متواتر سفارت کاری درکار ہے۔ کثیر الجہتی معاہدات، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر کے تحت سفارتی حل ناگزیر ہے۔

یورپین یونین اعلی نمائندہ نے صورتحال پر اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔ جوزپ بوریل نے کہا تنازع کے بین الاقوامی امن و سلامتی، عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا۔