Friday, May 17, 2024

شاہ محمود قریشی اڈیالا جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

شاہ محمود قریشی اڈیالا جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار
May 23, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

شاہ محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی منظوری پر رہا کیا گیا تھا،  بیٹی سے ایک منٹ کی ملاقات کے بعد پولیس نے شاہ محمود کو پھر حراست میں لے لیا۔

شاہ محمود کہتے ہیں وہ پارٹی نہیں چھوڑ رہے،، پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلئے گئے۔