Sunday, September 8, 2024

شاہ محمود نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پانے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

شاہ محمود نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پانے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
March 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پانے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نفسیاتی کھیل کھیل رہی ہے ایم کیو ایم جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ق آج بھی ہمارے اتحادی ہیں، کابینہ میں آج بھی ہم اکٹھے ہیں، ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی اور ق لیگ کو ن لیگ سے ہاتھ ملانے سے پہلے غور فکر کرنا چاہیے۔