Sunday, September 8, 2024

شاہ محمود کا پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ، کل ملاقات کا وقت طے پاگیا

شاہ محمود کا پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ، کل ملاقات کا وقت طے پاگیا
March 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چودھری پرویز الہٰی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، کل ملاقات کا وقت طے پاگیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کل دوپہر دو بجے لاہور میں چودھری پرویزالہٰی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ چودھری برادران کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچائیں گے۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی کی اسد عمر اور پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔