Saturday, April 20, 2024

شاہ محمود کا انتونیو گوٹیرس کو ٹیلی فون، بھارتی نام نہاد حادثاتی میزائل فائرنگ پر بریفنگ

شاہ محمود کا انتونیو گوٹیرس کو ٹیلی فون، بھارتی نام نہاد حادثاتی میزائل فائرنگ پر بریفنگ
March 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس کو ٹیلی فون کیا اور 9 مارچ کو ہندوستان کی نام نہاد حادثاتی میزائل فائرنگ پر بریف کیا۔

وزیر خارجہ بولے بھارتی میزائل پاکستان کی حدود میں گرا، یہ پاکستان کی فضائی حدود کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ واقعہ بھارت کی تحفظ ہوابازی اور علاقائی امن و استحکام سے لاپروائی کا عکاس ہے۔

شاہ محمود قریشی مزید بولے پاکستان حد درجہ تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، واقعہ ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا تسلسل ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری واقعہ پر توجہ دے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یوکرائن صورتحال سے آگاہ کیا۔