Thursday, March 28, 2024

شاہ محمود قریشی سپریم کورٹ کے باہر باتیں بنانے کے بجائے اندر جواب دیں، شاہد خاقان عباسی

شاہ محمود قریشی سپریم کورٹ کے باہر باتیں بنانے کے بجائے اندر جواب دیں، شاہد خاقان عباسی
April 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے شاہ محمود قریشی سپریم کورٹ کے باہر باتیں بنانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اندر جواب دیں۔

شاہد خاقان عباسی نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی جعلی خط کی تخلیق کے مرکزی کردار ہیں۔ قوم ان کی تقریریں نہیں سننا چاہتی۔ عدالت کے اندر جائیں اور ثبوت دکھائیں۔ آئین توڑنے پر عمران خان اور حواریوں کو آرٹیکل 6 کے تحت عبرت کا نشان بنائیں گے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا آرٹیکل69 بڑا واضح ہے۔ اسپیکر کی رولنگ فائنل ہوتی ہے۔ عدالت خود مختار ہے جوڈیشل کمیشن بھی بنا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم کو صوابدیدی اختیار ہے وہ صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس دیں۔ ساڑھے تین سال اپوزیشن کہتی رہی مینڈیٹ نہیں مانتے، فوری الیکشن کروائے جائیں۔ دوبارہ تازہ ترین مینڈیٹ ہی فوری حل ہے کہ کون پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کر سکتا ہے۔