Friday, May 3, 2024

شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ 15 دن کیلئے نظربند

شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ 15 دن کیلئے نظربند
May 24, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ 15 دن کے لیے نظربند کردیئے گئے۔

شاہ محمود کو تین ایم پی او کے تحت پندرہ دن کے لئے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا۔ نظربندی کی منظوری سی پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پولیس نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی، مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 2 مقدمات ہیں، 6 پرانے کیسز ہیں، ابھی وہ کہاں ہیں، معلوم نہیں۔

عدالت نے استفسار کیا شاہ محمود کس مقدمہ میں گرفتار ہیں؟ عدالت نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے اسد قیصر کے خلاف درج سات مقدمات کا ریکارڈ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔