Thursday, October 6, 2022

صحافی محسن بیگ ڈیوٹی جج شعیب اختر کی عدالت میں پیش، ایک اور مقدمہ درج

صحافی محسن بیگ ڈیوٹی جج شعیب اختر کی عدالت میں پیش، ایک اور مقدمہ درج
February 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں محسن بیگ کو ڈیوٹی جج شعیب اختر کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تھانہ مارگلہ میں محسن بیگ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہو گیا۔

مقدمہ سب انسپکٹر اختر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمے میں ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی کی موجودگی میں اپنے گھر سے پستول برآمد کرایا۔ ملزم برآمد کیے گئے پستول کا کوئی بھی لائسنس پیش نہ کر سکا۔

محسن جمیل بیگ کو ڈیوٹی جج شعیب اختر کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ محسن بیگ کا تین روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب اہلیہ محسن بیگ کی شوہر پرتشدد کے حوالے سے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی کل سماعت ہوگی۔