Saturday, May 4, 2024

صحافی حسنین شاہ قتل کیس، مرکزی ملزم عامربٹ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم گرفتار

صحافی حسنین شاہ قتل کیس، مرکزی ملزم عامربٹ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم گرفتار
January 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور پریس کلب کے سامنے قتل کیے گئے صحافی حسنین شاہ کے کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عامربٹ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم فرحان شاہ کو سی آئی اے پولیس نے رحمان پورہ سے گرفتار کیا، حسنین شاہ کو پیر کے روز پریس کلب کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب شہرمیں لگے 8 ہزار میں سے 3600 کیمروں کی آنکھیں چندھیانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کیمرے خراب ہونے پر شہر میں ہونے والے سنگین واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی نہ ہوسکی۔

اہم چوک شملہ پہاڑی پرکیمرے خراب ہونے کی وجہ سے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی فوٹیج نہ مل سکی۔ کیمرے کی آنکھ انار کلی کے علاقے میں بم دھماکے ملزمان کی نشاندہی بھی نہ کرسکی۔