Friday, March 29, 2024

صحافی حسنین شاہ قتل کیس، مرکزی ملزم عامر بٹ نے گرفتاری دے دی

صحافی حسنین شاہ قتل کیس، مرکزی ملزم عامر بٹ نے گرفتاری دے دی
January 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صحافی حسنین شاہ کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ مرکزی ملزم عامر بٹ نے گرفتاری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حسنین شاہ کو ایک جیولر گروپ نے لین دین کے جھگڑے پر اجرتی قاتلوں سے قتل کروایا۔ ملوث جیولر گروپ کے مالک اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں تین افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے قریب 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے صحافی حسنین شاہ کو قتل کر دیا تھا۔ نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کو 14 گولیاں ماریں تھیں ، حملے کرنیوالوں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی تھی۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ ذمہ داروں کو ہرصورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔