اسلام آباد (92 نیوز) - سینئر صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔
منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ دینے کے خلاف والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کل پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
پمز انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم کر دی گئی ہے، حکام نے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ عدالت میں بھی جمع کرادی۔