Sunday, May 5, 2024

صحافت اور ادب میں تخلیق کاری کی نئی جہتیں متعین کرنیوالے منوبھائی کی آج پانچویں برسی

صحافت اور ادب میں تخلیق کاری کی نئی جہتیں متعین کرنیوالے منوبھائی کی آج پانچویں برسی
January 19, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - صحافت اور ادب میں تخلیق کاری کی نئی جہتیں متعین کرنے والے منوبھائی کی آج پانچویں برسی ہے۔

منیر احمد قریشی العروف منوبھائی ادب اور صحافت کا معتبر اور باوقار نام ! وہ چھ فروری انیس سوتینتیس کو وزیرآباد میں پیدا ہوئے۔ اردو اخبارات میں مترجم کے طور پر عملی زندگی شروع کی اور پھر ڈرامہ نویسی کی طرف بھی آگئے۔

منوبھائی کے پی ٹی وی پر لکھے ڈرامہ ’’سوناچاندی‘‘ نے اسی کی دہائی میں بھرپورمقبولیت حاصل کی۔ منوبھائی کے طویل دورانئے کے ڈرامے ’’گمشدہ‘‘ اور’’ خوبصورت‘‘ بھی بے پناہ مقبول ہوئے۔ خاندانی روایات پرمبنی ڈرامہ ’’آشیانہ‘‘  اور گوادر کے قبائل کی ثقافتی زندگی پر ان کی سیریل ’’دشت‘‘  بھی سنگ میل ثابت ہوئی۔

منوبھائی نے بسیارنویسی کے باوجود کبھی لفظوں کی تاثیر بے ثمرنہ ہونے دی، وہ اچھے نثرنگار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے شاعر بھی تھے۔ انہیں پرائڈآف پرفارمنس اورہلال امتیاز کے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

منوبھائی انیس جنوری دوہزاراٹھارہ کو ادب، فکر اور تخلیق کا بہت بڑا ورثہ اور سماجی خدمات کا نقشِ قدم دنیا میں چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔