Saturday, May 4, 2024

شاداب خان نے ایشیا کپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

شاداب خان نے ایشیا کپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی
September 12, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - شاداب خان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے فائنل میچ میں سری لنکا کے اہم کھلاڑی کے کیچ ڈراپ کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کیچز ون میچز، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی تھی، محمد رضوان نے اچھی فائٹ کی کوشش کی۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سری لنکا کو جیت پر مبارکباد بھی دی۔