Friday, April 26, 2024

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات ، اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات ، اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت
October 22, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہےجس میں  اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 28اکتوبر کو لال حویلی میں جلسہ سہ پہر 3بجے ہوگا۔ کپتان کل ڈیرہ اسماعیل خان جائینگے۔ تفصیلا تکےمطابق 2نومبر کے دھر نے کے حوالے سے تحریک انصاف نے اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے۔ ایک طرف پارٹی رہنماءشاہ محمود قریشی اپوزیشن رہنماﺅں سے ملاقاتیں کررہے ہیں تو دوسری جانب عمران خان سے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران اسلام آباد کو بند کرنے کے پلان کے حوالے سے مختلف ا مور پر مشاورت بھی کی گئی۔ دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ 28ا کتوبر کو لال حویلی میں جلسہ سہ پہر 3بجے ہوگا جلسے سے عمران خان بھی خطاب کرینگے دوسری جانب کپتان کل ڈیرہ اسماعیل خان جائیں گے وہ دن 2بجے کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب اور بعد میں جنوبی اضلاع کے ذمہ داران سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔۔