Friday, April 19, 2024

سہ ملکی سیریز، پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

سہ ملکی سیریز، پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی
October 8, 2022 ویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) - سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی ایک اور جیت ہو گئی۔ میزبان نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

 کیویز ٹیم کا 148 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پورا کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔

باؤلنگ میں حارث رؤف نے تین، وسیم جونیئر اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دو فتوحات کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔