Friday, April 19, 2024

سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
October 13, 2022 ویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) - شاہینوں نے نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرایسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مقررہ بیس اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 173 رنز بنا ڈالے۔ لٹن داس اور شکیب الحسن نے 42,42 بالز پر بالترتیب 69 اور 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد وسیم نے 2,2 جبکہ محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں گرین شرٹس کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے اپنی اپنی  نصف سنچری اسکور کی۔ محمد رضوان نے 69 جبکہ بابر اعظم نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

محمد نواز کے برق رفتار  20 بالز پر 45 رنز کے عوض پاکستان نے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 1 گیند قبل حاصل کر لیا۔ محمد رضوان کو شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کے ایواڈ کا حق دار قرار دیا گیا ۔ سیریز کا فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔