Friday, July 19, 2024

نیپرا کی بجلی فی یونٹ 5 روپے 40 پیسے مہنگی کرنیکی منظوری

نیپرا کی بجلی فی یونٹ 5 روپے 40 پیسے مہنگی کرنیکی منظوری
August 23, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، نیپرا نے چوتھی سہ ماہی کیلئے ڈسکوزکی درخواست منظورکرلی۔ ستمبر، اکتوبر اورنومبر کیلئے بجلی فی یونٹ 5 روپے 40 پیسے مہنگی ہوگی۔ صارفین سے 146 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے، لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین قیمتوں میں اضافہ سے مستثنی ہوں گے۔

مہنگی بجلی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، صارفین سے 146 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست منطور کر لی۔

چئیرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں ڈسکوز کی درخواست پر سماعت ہوئی، حکام نے مؤقف اپنایا کہ درخواست چوتھی سہہ ماہی کی بنیاد پر دی، صارفین سے آئندہ تین ماہ میں وصولیاں ہونگی، فی یونٹ اضافہ 5 روپے 40 پیسے بنے گا۔ چئیرمین نیپرا نے اضافی بوجھ پر اظہارِتشویش کرتے ہوئے کہا کہ صارفین سے اتنی بڑی رقم وصول کرنے جا رہے ہیں، صارفین اتھارٹی کے فیصلوں کو دیکھتے ہیں۔

ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے ڈسکوز کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، وزارت توانائی حکام نے کہا کہ تین ماہ میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیوں کا بوجھ بہت زیادہ بڑھے گا، بل بہت زیادہ ہونگے تو وصولیوں میں کمی کا خدشہ ہے، گزشتہ سال بھی بل بڑھے تو لوگوں نے بل دینا چھوڈ دئیے۔

دلائل مکمل ہونے پر نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پرنہیں ہوگا۔