Saturday, April 27, 2024

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
October 11, 2022 ویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) - سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 130 رنز بنائے، محمد رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب خان 8 جبکہ کپتان بابراعظم 21 رنز ہی بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایش سودھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے 131 رنز کا ہدف بآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر17 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اوپنر فن ایلن نے 42 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اوپنر ڈیون کونوے نے 46 گیندوں پر 49 رنز جبکہ کپتان کین ولیم سن 9 گیندوں پر 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے میچ کی واحد وکٹ لیگ بریک سپنر شاداب نے حاصل کی۔ قومی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا۔

نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کو 4 اوورز میں 11 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔