Saturday, April 27, 2024

سگریٹ، میک اپ سامان مزید مہنگا ہوگا، جی ایس ٹی سے 11 ارب اضافی حاصل کرنیکا ہدف

سگریٹ، میک اپ سامان مزید مہنگا ہوگا، جی ایس ٹی سے 11 ارب اضافی حاصل کرنیکا ہدف
March 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے سگریٹ، میک اپ سامان مزید مہنگا کرکے جی ایس ٹی سے 11 ارب اضافی حاصل کرنیکا ہدف مقرر کرلیا۔

آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے حکومت کی پھرتیاں، سگریٹ مزید مہنگے کرنے کو تیار ہوگئی، خواتین کے میک اپ کے سامان پر بھی وار ہوگا۔ 25 فیصد جی ایس ٹی والی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرلیں۔

11 ارب روپے اضافی حاصل کرنے کیلئے ٹشو پیپرز، کراکری، جیولری، گھڑیاں، شیونگ آئٹمز، قالین اور آرائشی آلات پر بھی ٹیکس بڑھایا جائے گا۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کیلئے سمری سرکولیشن کے ذریعے بھیج دی گئی۔